شام کے فوجی اڈے پراسرائیلی راکٹ بمباری،آگ لگ گئی
حملوں سے جانی ومالی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا،اسرائیل خاموش،جوابی حملوں کے لیے تیار رہیں،شامی فوج کی دھمکی
جمعہ 13 جنوری 2017 11:59
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) شام نے اسرائیل پر دمشق کے مغرب میں فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام لگایا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی فوج کا کہنا تھا مزی کے ہوائی اڈے پر کئی راکٹ گرے جس کے باعث آگ لگ گئی ۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ ماضی میں بھی اسرائیل نے نہ تو شام میں فوجی کارروائی کی کبھی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
اندیشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد کئی بار اس اسلحے کو نشانہ بنایا ہے جو حزب اللہ کے لیے روانہ کیا جانے والا تھا۔شامی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مزی کے فوجی اڈے میں دھماکے ہوئے ہیں اور ایمبولینس اڈے کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ شامی فوج نے اسرائیل کو اس حملے کے سنگین نتائج کی تنبیہہ کی ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.