مردان کے آٹھ من وزنی خان بابا کے غیر ملکی میڈیا میں بھی چرچے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جنوری 2017 13:42
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2017ء): مردان میں آٹھ من وزنی شخص کے خوب چرچے ہیں جنہیں ان کے وزن کی مناسبت سے ”خان بابا“ کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ پاکستانی شخص ارباب خضر حیات پریمئیر ریسلنگ چینل ڈبلیو ڈبلیو ای (ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ) کا ممبر بننے اور ریسلنگ چیمپیئن بننے کے خواہمشند ہیں۔ خان بابا کی روزانہ کی خوراک میں ہائی کیلوریز شامل ہوتی ہیں جس میں 5 لیٹر دودھ اور 2 سے 3 درجن انڈے شامل ہیں۔
ارباب خضر کا قد 6 فٹ 3 انچ ہے اور حیرت انگیز طور پر اتنا وزنی ہونے اور روزانہ اتنی کیلوریز کھانے کے باوجود ارباب خضر کو کوئی بیماری نہیں ہے۔خان بابا کی شہرت اور مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ یہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں دیکھنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے خواہشمند لوگوں کی قطار لگ جاتی ہے۔(جاری ہے)
تاہم اب ان کی شہرت غیر ملکی میڈیا میں بھی ہو گئی ہے ۔
حال ہی میں ڈیلی میل اور خلیج ٹائمز نے بھی خان بابا کی کہانی کو اپنی ویب سائٹس پر شائع کیا۔ خان بابا کو بطور پاکستانی جانا جاتا ہے اور انہیں دنیا کا سب سے مضبوط ترین آدمی کہلانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ارباب خضر نے بتایا کہ آئندہ مستقبل میں میرا ارادہ زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے اور اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینا ہے تاکہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں۔ ارباب خضر کی وزن اٹھاتے اور وزن کو کھینچنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.