بھاگتے تارکین وطن کو گرانے والی کیمرہ خاتون کو سزا
پیٹرا لیزلو کو ستمبر 2015 میں تارکین وطن کو لات مارنے اور گرانے پر عدالت نے تین سال تک اچھے چال چلن برتنے کے آزمائشی دورانیے کی سزا سنائی
جمعہ 13 جنوری 2017 19:46
بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) ہنگری کی پیٹرا لیزلو کو ستمبر 2015 میں تارکین وطن کو لات مارنے اور گرانے پر عدالت نے تین سال تک اچھے چال چلن برتنے کے آزمائشی دورانیے کی سزا سنائی ہے۔دو سال قبل پیٹرا لیزلو کی ویڈیو بنائی گئی تھی جس میں وہ ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے تارکین وطن کو لات مارتے ہوئے اور ان کو گراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ان تارکین وطن میں ایک کم عمر بچی بھی تھی اور ایک مرد جس کی گود میں ایک نومولود بچہ بھی تھا۔پیٹرا لیزلو نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔جج الیس نناسی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پیٹرا لیزلو کا رویہ سماجی اخلاقیات کے خلاف تھا اور وکیل دفاع کے دلائل کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرا لیزلو صرف اپنے آپ کو بچا رہی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.