کے ایم سی کا محکمہ فائر بریگیڈتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، گاڑیاں خراب ہونے سے 8فائر اسٹیشنز عملی طور پر بند ہوگئے
جمعہ 13 جنوری 2017 23:34
(جاری ہے)
4اسنارکل مین سے دواسنارکل ،60سے زائد فائر ٹینڈرز میں سے 15فائر ٹینڈرز ،4واٹر بائوزرز میں سے 3واٹر بائوزرز ،4ریسکیو وین میں سے صرف ایک کام کررہی ہے ۔
فائر فائٹرز کو معاشی طور پر بھی مفلوج کرنے کے لیے انہیں آگست تادسمبر کا فائر رسک الائونس (اوورٹائم ) بھی ادا نہیں کیا گیا ۔فائر بریگیڈ کی منظور شدہ 1353اسامیوں میں سے 1218اسامیوں پر 777فائر فائٹرز ،99لیڈنگ فائر مین ،31سب فائر آفیسر،20اسٹیشن آفیسر ،ایک ڈپٹی چیف اور ایک چیف فائر آفیسر کام کررہا ہے ۔2012میں سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام شروع کیا تھا جسکی جاتے جاتے سابق ایڈمنسٹر یٹر سجاد عباسی نے منظوری بھی دے دی تھی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔کراچی میں 1911ء میں پہلا فائر بریگیڈ سینٹرل فائر اسٹیشن قائم کیا گیا اور 1947میں قیام پاکستان کے وقت دو فائر اسٹیشنز کام کررہے تھے دوسرا فائر اسٹیشن 1937ء میں صدر میں قائم کیا گیا ۔اس وقت کراچی کی آبادی صرف 3لاکھ تھی اورشہر اولڈ سٹی ایریا سے لیکر لسبیلہ چوک تک آبا دتھا ۔اسکے علاوہ دیہی آبادی لالوکھیت ،ملیر ،مواچھ وغیرہ میں قائم تھی اب کراچی میں 22فائر اسٹیشنز قائم ہیں جبکہ ضرورت100سے زائد فائر اسٹیشنز کی ہے ۔کے ایم سی کے فائر فائٹرز نے ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ صرف چند برسوں میں آگ بجھاتے ہوئے 12فائر فائٹرز نے جام شہادت نوش کی ۔جن میں 3اسٹیشن آفیسر ،2سب فائر آفیسر ،7فائر فائٹرز شامل ہیں ۔جن میں سے اکثر کو سرکاری طور پر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ہے ۔جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی دو افسران غلام فرید الدین ،لیاقت ظفر فاروقی شہید ہوئے اور بے شمار فائر فائٹرز بھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے اسکے باوجود اس قسم کے حالات میں بھی فائر فائٹرز نے کام جاری رکھا اور سہولتوں کی عدم فراہمی کے باوجود شبانہ روز کام جاری رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کراچی کے فائر بریگیڈ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی سازش کرنے کا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوری بوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.