بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارشاہد کپورہر جگہ احتیاط برتنے لگے

بیٹی کی بغیر اجازت تصویریں لینے پر فوٹوگرافرز کو کھڑے کھڑے جھاڑ پلادی

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:45

بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارشاہد کپورہر جگہ احتیاط برتنے لگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارشاہد کپورمیشا کے لیے ہرجگہ بہت زیادہ احتیاط برتنے لگے ہیں جب کہ وہ میشا کو تاحال کیمروں کے سامنے نہیں لائے ہیں لیکن اب اداکار نے بیٹی کی بغیر اجازت تصویریں لینے پر فوٹوگرافرز پرغصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میڈیا ہاؤسز کے فوٹو گرافروں کو اپنی 5 ماہ کی بیٹی میشا کی تصویریں لینے پراچھی خاصی جھاڑ پلادی ہے۔شاہد کپورنے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ فوٹوگرافرزکوسمجھ نہیں ا?تا کہ محض 2 فٹ دورسے ان کی 20 کیمروں کی فلیش لائٹس ایک چھوٹی سی بچی کی آنکھوں کو نقصان پہچا سکتی ہے، لگتا ہے کہ ان فوٹوگرافرزکوذرا عقل نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :