کھاد پر سبسڈی کی بحالی مستحسن ہے ،شاہد ریاض

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:12

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق پارلیمانی سیکریٹری شاہد ریاض ستی نے کھاد پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کی بحالی کو انتہائی اہم اور احسن قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہی․ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں اور کاشتکاروں کیلئے پہلے ہی ایک بڑے اور تاریخی کسان پیکیج کا اعلان کرکے حکومت نے سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جبکہ کھاد پر سبسڈی کی بحالی حکومت کا ایک اور انقلابی قدم ہے جس سے ہماری زراعت تیز ترین ترقی کرے گی ․ انہو ںنے کہا کہ حکومت اس سبسڈی پر قومی خزانے سے 77 ارب روپے خرچ کرے گی جس کا فائدہ نہ صرف کسانوں اور کاشتکاروں کو ہو گا بلکہ اس سے ہماری زرعی معیشت بھی ترقی کرے گی ․ انہوں نے کہا کہ محض باتوں اور اعلانات میں ایک نیا پاکستان بنانے والے حکومت کو ناکام بنانے کیلئے رات دن کوشاں ہیں مگر اس کے باوجود عوام کی منتخب حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :