کراچی،کے ایم سی کا محکمہ فائر بریگیڈتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ،گاڑیاں خراب ہونے سے 8فائر اسٹیشنز عملی طور پر بند ہوگئے
صرف 15فائر ٹینڈرز ،3واٹر بائوزرز،2اسنارکل ،ایک ریسکیو وین کام کررہی ہے،بقایا مشینری مرمت نہ ہونے کے باعث کھڑی کردی گئی
ہفتہ 14 جنوری 2017 19:56
(جاری ہے)
4اسنارکل مین سے دواسنارکل ،60سے زائد فائر ٹینڈرز میں سے 15فائر ٹینڈرز ،4واٹر بائوزرز میں سے 3واٹر بائوزرز ،4ریسکیو وین میں سے صرف ایک کام کررہی ہے ۔
فائر فائٹرز کو معاشی طور پر بھی مفلوج کرنے کے لیے انہیں آگست تادسمبر کا فائر رسک الائونس (اوورٹائم ) بھی ادا نہیں کیا گیا ۔فائر بریگیڈ کی منظور شدہ 1353اسامیوں میں سے 1218اسامیوں پر 777فائر فائٹرز ،99لیڈنگ فائر مین ،31سب فائر آفیسر،20اسٹیشن آفیسر ،ایک ڈپٹی چیف اور ایک چیف فائر آفیسر کام کررہا ہے ۔2012میں سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام شروع کیا تھا جسکی جاتے جاتے سابق ایڈمنسٹر یٹر سجاد عباسی نے منظوری بھی دے دی تھی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔کراچی میں 1911ء میں پہلا فائر بریگیڈ سینٹرل فائر اسٹیشن قائم کیا گیا اور 1947میں قیام پاکستان کے وقت دو فائر اسٹیشنز کام کررہے تھے دوسرا فائر اسٹیشن 1937ء میں صدر میں قائم کیا گیا ۔اس وقت کراچی کی آبادی صرف 3لاکھ تھی اورشہر اولڈ سٹی ایریا سے لیکر لسبیلہ چوک تک آبا دتھا ۔اسکے علاوہ دیہی آبادی لالوکھیت ،ملیر ،مواچھ وغیرہ میں قائم تھی اب کراچی میں 22فائر اسٹیشنز قائم ہیں جبکہ ضرورت100سے زائد فائر اسٹیشنز کی ہے ۔کے ایم سی کے فائر فائٹرز نے ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ صرف چند برسوں میں آگ بجھاتے ہوئے 12فائر فائٹرز نے جام شہادت نوش کی ۔جن میں 3اسٹیشن آفیسر ،2سب فائر آفیسر ،7فائر فائٹرز شامل ہیں ۔جن میں سے اکثر کو سرکاری طور پر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ہے ۔جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی دو افسران غلام فرید الدین ،لیاقت ظفر فاروقی شہید ہوئے اور بے شمار فائر فائٹرز بھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے اسکے باوجود اس قسم کے حالات میں بھی فائر فائٹرز نے کام جاری رکھا اور سہولتوں کی عدم فراہمی کے باوجود شبانہ روز کام جاری رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کراچی کے فائر بریگیڈ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی سازش کرنے کا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوری بوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.