Live Updates

پا نا مہ کیس پا کستان کی سب بڑی اور اعلی عدا لت میں زیر سماعت ہے، ہمیں ملک کی عدالتوں پر پور یقین ہے وہ جو بھی فیصلہ کر یں گی ہمیں قبول ہو گا ،عمران خان اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کر کے ہر کسی کے بارے میں الٹی سیدھی با تیں کر کے عدلیہ کو انڈر پریشر کر نے کی کو شش میں مصروف ہیں جو تو ہین عدا لت کے زمرے میں آتا ہے عدا لت عظمیٰ کو اس کا بھی نوٹس لینا چا ہیے، صو با ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خان نے کہا ہے کہ پا نا مہ کیس پا کستان کی سب بڑی اور اعلی عدا لت میں زیر سماعت ہے ہمیں ملک کی عدالتوں پر پور یقین ہے وہ جو بھی فیصلہ کر یں گی ہمیں قبول ہو گا عمران خان اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کر کے ہر کسی کے بارے میں الٹی سیدھی با تیں کر کے عدلیہ کو انڈر پریشر کر نے کی کو شش میں مصروف ہیں جو تو ہین عدا لت کے زمرے میں آتا ہے عدا لت عظمیٰ کو اس کا بھی نوٹس لینا چا ہیے عمران خان پچھلے 3سال سے دھرنے اور غیر ضروری احتجاج کی سیا ست کر کے ملکی تر قی کو متا ثر کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ن لیگ اس غیر جمہوری احتجاج کو جمہوری طریقے سے برداشت کر تی رہی حکومت نے پہلی مرتبہ 2نو مبر کو ان کے احتجاج کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا مگر عوام نے اس احجاج میں شرکت نہ کر کے اسے ناکام بنایا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں میںنشے کے دھو یں کی بدبو آتی جس سے ڈیوٹی کر نے وا لے پو لیس اہلکار بھی متا ثر ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی طرح روتے رہیں گے اور میاں نوا ز شریف اپنی مدت پوری کر یں گے اور 2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کا میاب ہو کر ایک مرتبہ پھر حکو مت بنا ئیں گے انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ کرکٹ اکیڈ می بنا یں اور اس پر یوجہ دیں سیا ست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات