عام انتخابات 2018 میں باشعور عوام دھرنا گروپ کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کرینگی:شہبازشریف
باشعور عوام نے ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں ناکام بنائی ہیں کاشتکاروں کے مفادات کا ہر سطح پر بھرپور تحفظ کیا ہے، کسی کو انکے مفادات کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب
اتوار 15 جنوری 2017 19:30
(جاری ہے)
زراعت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود معیشت کے استحکام میں لازم و ملزوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی اورزرعی پالیسی مرتب کرنے کیلئے پنجاب ایگریکلچرکمیشن تشکیل دیا جا چکا ہے اور کمیشن میں کاشتکار بھائیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسانوں کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہعوام کے مسائل محض بیانات سے حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ انشاء اللہ جلد ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ موجودہ حکومت کے دور میں منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہمارے دور کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں ناکام بنائی ہیں اور شکست خوردہ عناصر عام آدمی کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے میں آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر صرف اور صرف ترقی کے عمل سے خائف ہیں کیونکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں باشعور عوام دھرنا گروپ کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.