خیبر پختونخوامیں 2016 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی، اے آئی جی کی آئی جی خیبرپختونخوا کو بریفنگ
پیر 16 جنوری 2017 18:26
(جاری ہے)
پچھلے سال بھتہ خوری کے 100 واقعات رونما ہوئے۔ جبکہ سال 2014 میں 334 اورسال 2015 میں بھتہ خوری کی178 واقعات رونما ہوئی تھیں۔
اسی طرح سال 2016 کے دوران اغواء برائے تاوان کے 22 واقعات کے مقابلے میں سال 2014 میں 110 اور سال 2015 میں 53 واقعات رونما ہوئی تھیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2016 کے دہشت گردی کے 238 واقعات میں 181 افراد ہلاک ہوئے۔ ان اقعات میں چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی ،مردان میں نادرا آفس اور کچہری اور پشاور میں ایف سی کانوائے پر حملہ وغیرہ کے چیدہ چیدہ واقعات شامل ہیں۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے انتہائی دلیری اور جرات کا بے مثال مظاہرہ دکھاتے ہوئے خودکش حملہ آوروں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بنے اور کئی ایک نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ بریفنگ کے دوران آپریشن ضرب غصب کے مثبت نتائج پر بھی تفصیل سے بحث کیا گیا اور یہ نتیجہ اخذکیا کہ فاٹا میں آرمی آپریشن کی بدولت صوبے کی امن و آمان کی مجموعی صورتحال پر دیرپا آثرات مرتب ہوئے۔ اس موقع پر آئی جی پی کوآپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں خیبر پختونخوا پولیس کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اور بتایا کہ اس صورتحال میں خیبر پختونخوا پولیس کو دوبڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ عسکریت پسندوں کا ضرب عضب آپریشن سے بچ ہو کر اور بھاگ کر بندوبستی علاقوں میں پناہ لینا اور ان کی مزید دراندازی کو روکنا تھا۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا پولیس نے نہایت موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے 1195 بڑے بڑے عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ جبکہ 121 مجرمان اشتہاری جنکی سروں کی قیمتی مقرر تھی کو گرفتار اور دہشت گردی کے 1192 کیسز ٹریس ہو کر چالان کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی پی انسداد دہشت گردی نے بریفنگ کے دوران اس پہلوپر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی کہ فاٹا سے فرار ہوکر اگریہ دہشت گرد گرفتار نہ کئے جاتے تو وہ صوبے میں تباہی پھیلا سکتے تھے۔ اسی طرح عسکریت پسندوں کی دراندازی روکنے اور بندوبستی علاقوں میں اُن کو محفوظ ٹھکانے نہ دینے کے لیے پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کی ایک موثر مہم چلائی اور ساتھ ساتھ پولیس کو مطلع کئے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دینے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی۔اس سلسلے میں 22506 مقدمات درج کئے گئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے درپیش چیلنجوں سے بھر پور انداز میں نمٹنے اور بندوبستی علاقوں میں شرپسندوں کو محفوظ ٹھکانوں سے محروم رکھنے کی موثر حکمت عملی پر خیبر پختونخوا پولیس بالخصوص محکمہ انسدادی دہشت گردی پولیس کی کارکردگی کوسراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.