وفاقی اردویونیورسٹی : طلباء وطالبات انرولمنٹ فارم10فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

پیر 16 جنوری 2017 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)وفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹرصارم کے مطابق تعلیمی سال جولائی2016شام کے تمام شعبہ جات گلشن اقبال وعبدالحق کیمپسزکے طلباء وطالبات انرولمنٹ فارم10فروری2017ء تک عسکری بینک یونیورسٹی روڈبرانچ اورعبدالحق کیمپس اورعسکری بروہرہ پیربرانچ میںجمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فارم جامعہ اردوکی ویب سائٹwww.fuuast.edu.pk/enformسے آن لائن پرکئے جاسکتے ہیں۔انرولمنٹ فیس2100روپے بذریعہ آن لائن وائوچرمتعلقہ برانچ میںجمع کرائیں۔فارم کے سارتھ میڑک سندھ کی نقل،شناختی کارڈکی کاپی،تین عددتصاویر،اصل مائیگریشن سرٹیفکیٹ،اصل وائوچراوراصل انٹرمیڈیٹ مارکس شیٹ بی ایس کیلئے اورگریجویشن مارکس شیٹ ایم ایس سی کیلئے منسلک کریں