پولیو مہم کے دوران 1لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے،ڈاکٹر لطیف ساہی

پیر 16 جنوری 2017 19:44

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر لطیف احمد ساہی نے بتایاہے کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران تحصیل بھر میں 1لاکھ 42ہزار 472بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے جس کیلئی289ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جن میں 14اڈوں پر اور 28بی ایچ کیواور موبائل ٹیمیں247ہونگی جو ڈیوٹی سرانجام دینگیں اورتین روزہ مہم کے دوران یہ ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرلطیف احمد ساہی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کو فری ملک بنانے کیلئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پاکستان کو فری پولیو بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :