فاٹاسے پولیوکامکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے ،2017 میں فاٹا سے پولیو کامکمل خاتمہ کردیاجائے گا،فاٹا کے بچوں کوپولیو سے محفوظ مستقبل دیناہم سب کی ذمہ داری ہے،بلند عزم اور حوصلہ ہوتو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا ،فاٹا کے عوا م جب کسی کام کاارادہ کرلیں تو وہ کرکے دکھاتے ہیں ،نسدادپولیو مہم میں صحت محافظین کاکردار بھی جہاد سے کم نہیں
گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کا فاٹا میں سال2017 کی پہلی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 16 جنوری 2017 20:09
(جاری ہے)
تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر جو کہ کوآرڈ ینیٹر ای او سی فاٹابھی ہیں،ڈاکٹرندیم جان فوکل پرسن ای او سی فاٹا، محکمہ صحت فاٹا اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروںکے تعاون سے پولیوویکسینیشن کامیابی سے جاری ہے۔ فاٹا پولیو پروگرام کامیابی کی منزل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ہمارے جرائتمندصحت محافظوں نے جانفشانی کے ساتھ کام کرکے ہرماہ دس لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوویکسین کے قطرے پلا کر بچوں کو موذی مرض سے بچاکر ایک اہم کارنامہ سر انجام دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہربچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوانا والدین اور کمیونٹی کی قومی،اخلاقی اورانسانی ذمہ داری ہے۔گورنرنے متعلقہ حکام کوہدایت کی پولیو وائرس کومارچ2017 تک ہر صورت ہرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ 2014 میں 179 پولیو کیسزرپورٹ ہوئے تھے، جبکہ 2016ء میں پورے فاٹا سے صرف 2 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال انسداد پولیومہمات کے معیار میں بہتری اورفاٹا میں ہر بچہ تک رسائی کی یقین دہانی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ فاٹا سے پولیو کے مکمل خاتمے کوحقیقت میں تبدیل کیاجاسکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.