پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میںتعلقات مضبوط ہورہے ہیں،جنوبی پنجاب کے لوگوں کا رہن سہن کاروبار اور زراعت متاثر کن ہے،پاکستان کے ساتھ ہائی ٹیک ٹیکنالوجی ،زراعت اوردیگرشعبوں میں مشاورت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیارہیں،کینیڈین سفیر کا ملتان چیمبر سے خطاب
پیر 16 جنوری 2017 22:06
(جاری ہے)
اسی طرح--’’وومن ایمپاورمنٹ‘‘کے شعبہ میںپاکستان کوتعاون فراہم کررہے ہیں۔
کینڈین سفیرنے کہاکہ پاکستان کے تقریباًًچارہزارسے زائدطلباء کینڈین یونیورسٹیزمیں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں اوریہ تعداددن بدن بڑھ رہی ہے۔پاکستان کے ساتھ ہائی ٹیک ٹیکنالوجی ،زراعت اوردیگرشعبوں میں مشاورت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے ہم تیارہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے انفراسٹرکچراورتوانائی کے علاوہ دیگر بہت سے شعبوں میں بھی ترقی کی ہے ۔آ پ کوہمارے ملک سے کسی خاص شعبہ کی مہارت یاتعاون درکارہوتوآ پ ہمیں ضرور بتائیں ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ہرطرح کی صنعتوں کے لئے درکار خام مال وافردستیاب ہے یہاںارزاںاورٹرینڈلیبربھی موجودہے سی پیک کے تناظرمیںاس خطہ میں سرمایہ کاری اورجوائنٹ وینچرکے منصوبے بہت فوائد کے حامل ہوںگے ۔کینڈین حکومت سے درخواست ہے کہ ا س علاقہ میں زیادہ صنعتی وتجارتی وفودبھیجے یہاں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کئے جائیں اوریہاں کی زراعت اورصنعت وتجارت میں جدیدٹیکنالوجی مہیاکی جائے خصوصاًًکپاس کی پیدواوربڑھانے کے لئے اعلیٰ معیارکابیج اورٹیکنالوجی دی جائے ۔انہوںنے تجویزدی کہ چیمبرٓاف کامرس ملتان میں کینیڈین سفارت خانہ ایک ہیلپ ڈیسک یاکینڈین کارنرقائم کرکے کینیڈاکی مارکیٹ اورمختلف سیکٹرزکے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے ۔بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ ٓاف بینکنگ کے فنانس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کینیڈین سفیرسے کہا کہ زکریایونیورسٹی اورجنوبی پنجاب کی دیگریونیورسٹیز کے ساتھ پارٹنرشپ بڑھائی جائے خصوصاًًانجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اس خطہ کے بچوں کو فوقیت پرداخلے دیئے جائیں۔کینڈین سفیرنے بعدازاں ایوان تجارت وصنعت ملتان اور آرٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے تعاون سے پروفیسر انورجمال کی مصوری ’’نقش جمال ‘‘کاافتتاح بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات
-
اسلام ہمیں احترام انسانیت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد
-
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،30 ہزار 68 ملزمان گرفتار
-
چوہدری شافع سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی سرمایہ کار کمپنی ایٹائل ڈیسٹ کے وفد کی ملاقات ،سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی
-
وزیرصحت کاایوی سینا میڈیکل کالج میں طلبہ کے ساتھ مختلف واقعات کا نوٹس
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.