بادام غذائی طورپرانتہائی اہم پھل ہے، زرعی ماہرین

منگل 17 جنوری 2017 15:08

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بادام غذائی طورپرانتہائی اہم پھل ہے اورمختلف دوائیوں اوربیکری کی مصنوعات میں بہت ز یاد ہ استعمال ہوتا ہے گرمیوں میں شربت بادام براہ راست بطور ٹانک استعمال ہوتا ہے بادام مختلف قسم کی زمینوںمیں کامیابی سے کا شت کیاجاتاہے تاہم بلکی یہ بھاری میرازمین جس میں پانی کا مناسب نکاس ہو بادا م کی کا شت کیلئے مو زوں ہے بادا م کی سفارش کردہ اقسام نان پیریل جارد ڈونولہ نی پلس الٹرا ویسٹا ہے بادام کے پودوں کی داغ بیل رکھنے کیلئے قطاروں کا ر خ شمال اورجنوب کی طر ف رکھیں ہر دو قطاروں کے درمیان فاصلہ 20فٹ رکھیں اورہر قطار کے اند ر پودے 15فٹ کے فاصلے پر لگائیں کسی بھی کھیت میں داغ بیل کرتے ہو ئے خیال رہیں کہ پو د وں کابڑا ہو نے کے بعد میں پودوں اور باغات کی بیرون حدود کے درمیان پھل وغیر ہ باآسانی چلاجاسکے سب سے پہلے پودے کے نشانات لگاکر ایک میٹرگہر ے اورایک میٹر قطرے کے گڑھے کھودتے وقت بالائی ایک تہائی مٹی علیحدہ رکھیں گڑھوں کوتقریبا 3ہفتے کھلا رکھیں بالائی اچھی قسم کی مٹی 2حصے اورگوبر کی گلی سڑی کھاد ایک حصہ لے کر اچھی طرح ملائیں اورگڑھوں کے اطراف کی زمین کی نسبت 10انچ اونچا بھریں پودا لگانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیراختیارکی جائے پودے لگاکر تنے کو ایک ڈیڑھ میٹر کی بلندی پر کاٹ دیں تنے پر مختلف اطراف میں نکلنے وا لی نئی شاخوںمیں سے تین یہ پانچ شاخیں رکھی جاتی ہے نچلی شاخ 60سینٹی میٹر کی بلندی پر ہونی چاہیے بعدمیںہرنکلنے والی شاخ کو 30سینٹی میٹر کے فاصلہ سے کاٹ دیں ا س طرح پہلے دوسے تین سالوں میں مناسب شاخ تراشی کر کے پودے کے مناسب و متوازن شکل دیں بڑے پودوں کی ہرسال جنور ی کے اوائل میں مناسب شاخ تراشی کریں تا کہ اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے چھوٹے پودوں کو ضرورت کے مطابق 7تا 10یہ بڑے بار آور پودوں کو 10تا 15دن کے وقفہ سے پانی لگائیں یاد رکھیں کہ پودوں کے تنوں کو پانی نہ چھو ئے بادام کے پودوں کو فاسفور س پو ٹا ش اورگوبر کی گلی سڑی کھاد دسمبر میں جبکہ نائٹرو جن کی نصف مقدا ر پھول آنے سے تقریبا 2ہفتے پہلے اورنائٹروجن کی باقی نصف مقدا ر پھل بننے کے دوہفتے بعددیں ہردفعہ کھاد کو پودے کی چھتر ی کے نیچے اچھی طرح بکھیردیں ہلکی سے گوڈ ی کے ذریعے کھادوں کوزمین میں اچھی طرح ملاد کر بھرپورپانی دیں با دام کے با غوںمیں گاہے بگاہے روٹاویٹرچلا کر یا گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کو تلف کرتے رہیں۔