حکومت پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے روڈ میپ پیش کر دیا ہے
وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کایونیورسٹی آف ایجوکیشن کی کانووکیشن سے خطاب
منگل 17 جنوری 2017 19:07
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا گیلانی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے پر رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 47ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
ہم اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تحقیق کیلئے بہترین سہولتیں مہیا کرنے کی پالیسی پر کاربندہیں۔اس کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کی جدید تعلیمی تصورات تک رسائی ممکن بنانے کیلئے کمپیوٹر لیبز اور لیپ ٹاپ مہیا کیے گئے ہیں ۔ اسی طرح فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے اساتذہ کی تعلیمی استعداد میں بہتری لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں انسانی وسائل کامربوط کردار انتہائی اہم ہے۔ اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ ہیومن ڈویلپمنٹ کے ذریعے قومی ترقی کے عمل کو تیز تر کیا جائے تا کہ پاکستان گلوبل اکانومی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے یونیورسٹی کو ایک مضبوط ٹیچر ایجوکیشن ادارہ میں ڈھالنے کے لئے سال ہا سال کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یونیورسٹی ڈ اکٹر رئوف اعظم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی قیادت اور اس کی ٹیم کی محنت سے نہ صرف کوالٹی بلکہ استعددادد میں بھی مذید آگے بڑھے گی۔ کانووکیشن میں 2504بی ایڈ، 67 بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن، 107 ایم ایڈ اور ایم اے اسپیشل ایجوکیشن، 490 ایم ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن،29 ایم اے ایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، 493 ماسٹر آف آرٹس،497 ماسٹر آف سائنس، 200 ایم بی اے،187 بی بی اے،187 بی ایس آنرز،67 بی ایف اے، 607بی ایڈ آنرز، 15 پی ایچ ڈی سکالرز اور 107ایم فل سکالرز میں ڈگریاں جبکہ 196طلباء میں میڈل تقسیم کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.