جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قرار،تحریک التواء اور توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی پیش کردیا
منگل 17 جنوری 2017 21:16
(جاری ہے)
اگر حکومت نے یہ موقع کھو دیا تو پھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی مشکل ہوجائے گی ۔
ڈاکٹر عافیہ کو امریکی قانون کے تحت اوباما کلائی مینسی ایکٹ کے مطابق نئی انتظامیہ کے اختیار سنبھالنے سے پہلے رہا کروایا جاسکتا ہے ۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں نواز شریف نے اس وقت کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے خط لکھا تھا۔گزشتہ 14سالوں کے دوران حکومت پاکستان نے ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلئے امریکہ کو خط نہیں لکھا ۔پورے ملک میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔پوری قوم کو اس پر تشویش ہے ۔ایوان کی معمول کی کاروائی روک کر اس معاملہ پر بحث کی جائے ۔جماعت اسلامی کے اراکین کی طرف سے قومی اسمبلی میں توجہ مبذول کروانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط مجریہ 2007کے قاعدہ 88کے تحت حکومت پاکستان کی توجہ ایک اہم ترین معاملہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں ۔ حکومت پاکستان امریکہ کو اس سلسلہ میں فوری خط لکھے اور ان کی رہائی کیلئے باضابطہ کوشش کی جائے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اب تک بہت سے قیدیوں کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رہا کرچکے ہیں ۔حکومت پاکستان کیلئے ضروری تھا کہ وہ سب سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے درخواست کرتی مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے ایسی کوئی کوشش سامنے نہیں آئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.