پولیو ٹیمیں محنت ، لگن اور ذمہ داری سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
منگل 17 جنوری 2017 21:36
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر طلعت محمود دگوندل نے کہا کہ راولپنڈی کو پولیو فری بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے خصوصا کم عمر بچوں کے والدین کے لیئے ضروری ہے کہ وہ تمام ابہام کو اپنے ذہنوں سے جھٹک کر اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
انہو ںنے کہا کہ والدین کی معمولی سے غفلت عمر بھر کی معذوری بن جاتی ہے ․ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار نے اس موقع پر بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 811833 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پہلے روز 2,70,000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں 396 انچارج اور 1950 موبائل پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور راولپنڈی کو پولیو فری بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.