پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل پرغیر یقینی کے بادل چھٹنے لگے
بدھ 18 جنوری 2017 19:25
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) سپر لیگ کے لاہور میں فائنل پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹنے لگے کیونکہ انتظامیہ نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ کیلئے 10 غیر ملکی کرکٹرز سے یقین دہانی حاصل کر لی ہے جبکہ فائنل میچ کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ایجنسیوں سے معاملات طے پانے کیساتھ ساتھ جائلز کلارک کیلئے بریفنگ بھی تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور میں منعقد کرنے بارے مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فائنل میچ کے لئے میڈیا ایکریڈیشن فارم جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ کے لئے دس غیر ملکی کھلاڑیوں سے یقین دہانی حاصل کر لی ہے۔(جاری ہے)
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق اگر فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے کسی نے پاکستان آنے سے معذوری ظاہر کی تو ان ٹیموں کو اجازت ہو گی کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی دس غیر ملکی کھلاڑیوں سے پاکستان آ کر کھیلنے کے لئے بات چیت کامیاب ہو گئی ہے تاہم ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا رہے۔ نجم سیٹھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو زائد رقم دے کر لاہور میں فائنل کھیلنے پر رضامند کر لیں گے۔دوسری جانب پی سی بی فائنل میچ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کر چکا ہے جبکہ پاکستان کے لئے ا?ئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد دینے کے لئے کامن ویلتھ کی ٹیم لاہور لے کر آ رہے ہیں جس کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں لاہور آئیں گے۔ پی سی بی انتظامیہ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دینے کے لئے ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے تا کہ انہیں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.