نئی دہلی،سکول بس کا ٹرک سے تصادم ، 24بچے جاں بحق، درجنوں زخمی
جمعرات 19 جنوری 2017 13:45
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں دھند کے باعث سکول بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 24بچے جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیاہے۔
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل پولیس جاوید احمد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ روڈ کے اس المناک حادثے میںسکول کی24بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے یہ حادثہ اترپردیش کی شمالی ریاست میں ہوا۔
ایٹا پولیس نے بعد میں اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ 24بچے اس حادثہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد 20سے بڑھ سکتی ہے۔منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے مطابق پچھلے سال انڈیا میں ایک لاکھ 50ہزار افراداور ایک دن میں 400افراد روڈ کے حاددثات میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ٹویٹ میں متاثرین کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.