گلگت ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیشئر مبشر حسن المعروف بشو انتقال کرگئے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:12

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیشئر مبشر حسن المعروف بشو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

محروم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کا تعلق امپھری ڈاکپورہ گلگت سے تھا۔انکی وفات پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر عطا کرنے کی دعاکی ہے۔