تیسرا ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
جمعرات 19 جنوری 2017 15:52
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19جنوری۔2017ء ) 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی ہے ۔پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے دونوں اوپنرز کو 45 رنز پر پویلین بھیج دیا، وارنر 39 رنز بنا کر جنید خان جبکہ عثمان 9 رنز بنا کر عامر کا شکار بنے ۔
ابتدائی بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ اور اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پیٹر ہینڈ سکومب نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 228رنز تک پہنچا دیا ،ہینڈ سکومب 82رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر رضوان کا شکار بنے جس کے بعد ٹریوس ہیڈ نے کپتان سمتھ کے ساتھ آسٹریلیا کی نیا پار لگا دی ،سمتھ 108اور ٹریوس ہیڈ 23رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.