پاکستان گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے سنو لیپرڈ سیکرٹریٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے ،ْزاہد حامد
برفانی چیتے کی نسل بچانے کیلئے مقامی کمیونٹیز کے اہم کردار کی ضرورت ،ْوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی
جمعہ 20 جنوری 2017 21:32
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے صوبوں کی مشاورت سے نئی فاریسٹ پالیسی تیار کی ہے۔
اس میں جنگلات، جنگلی حیات، حیاتیاتی تنوع، پانی اور دیگر اہم معاملات شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلیوں کے ایکٹ کے بارے میں بھی بتایا جس کے تحت پاکستان میں وزیراعظم کی سربراہی میں کلائیمیٹ چینج کونسل قائم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے سٹیئرنگ کمیٹی کے اس اجلاس کی صدارت کی کیونکہ پاکستان کو مارچ 2015ء میں دو سال کیلئے رہنما کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ کرغزستان کے وزیر ماحولیات لادوستاموف نے وزیراعظم اور صدر پاکستان کو گلوبل سنٹر لیوپرڈ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان سے اس کانفرنس میں گرین پاکستان اور موسمیاتی تبدیلیوں بارے وزیراعظم کے فوکل پرسن رضوان محبوب، انسپکٹر جنرل جنگلات سیّد محمود ناصر اور ڈاکٹر علی نواز شرکت کر رہے ہیں۔ برفانی چیتا ایک جادوئی اور دلکش جانور ہے اور یہ پاکستان سمیت دنیا کے 12 ممالک میں پایا جاتا ہے۔ اس کی صحت مند افزائش صحت مند ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ برفانی چیتا کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے اور اس کی افزائش کیلئے قائم رہنما کمیٹی کا دوسرا اجلاس کھٹمنڈو میں جاری ہے جس کا اہتمام گلوبل سنولیوپرڈ اور ایکو سسٹم پروٹیکشن پروگرام سیکرٹریٹ، گلوبل انوائرمنٹ فسیلٹی، سنولیوپرڈ ٹرسٹ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور جنگلی حیات کے عالمی فنڈ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.