چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضوں کی فراہمی 31 جنوری تک جاری رہے گی

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)چھوٹے کاشتکاروںکو فصلات ربیع کیلئے قرضوں کی فراہمی 31 جنوری تک جاری رہے گی اور پراونشل کوآپریٹو بینک کے ذریعے 2ارب 50کروڑروپے کے قرضوںکی فراہمی کاہدف مکمل کیاجائیگا جبکہ اب تک 2ارب سے زائد کے قرضے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق سرسبز زرعی انقلاب لانے کیلئے ہزاروں امداد باہمی کی تنظیموں کے ذریعے 75ہزار کے قریب چھوٹے کاشتکاروں و ممبران کو قرضوں کا اجراء کیاجاچکاہے ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں اور امداد باہمی کی تنظیموںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلات ربیع کیلئے زیادہ سے زیادہ قرضوں کے حصول کیلئے فوری طور پر بینکوں کی قریبی برانچز سے رابطہ کریں تاکہ انہیں قرضوں کی فراہمی کاعمل مقررہ مدت میں یقینی بنایاجاسکے۔