لاہور کی تمام مارکیٹوں میں بجلی کی بے ہنگم تاروں کو درست کروایا جائے، بابر محمود
متعد بار شہر کی مارکیٹوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ،موسم سرما میں کام مکمل کیا جائے گرمیوں میں ائرکنڈیشنرز کے استعمال کی وجہ سے تاروں پر بجلی کا لوڈ بڑھ جاتا ہے ، ہال روڈ پر منعقدہ تاجروں کے اجلاس سے خطاب
پیر 23 جنوری 2017 14:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں محکمہ لیسکو حکام کے پاس وقت ہے کہ بجلی بند کر کے تمام مارکیٹوں میں بجلی کے تاروں کے بے ہنگم جال درست کر لئے جائیں۔
بابر محمود نے کہاکہ چیئرمین لیسکو کو تجویز دیتا ہوں کہ وہ لاہور کی تمام مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں اور کاروباری افراد کے ساتھ ملکر بہت جلد چھوٹی بڑی مارکیٹوں کا سروے کر کے ان مارکیٹوں کے اندر بجلی کی تاروں کے حوالے سے معاملات کو درست کروائیں اس سے لائن لاسسزجیسے معاملات کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ لیسکو کے ان اقدامات سے تاجر بھائیوں کو بجلی کی بے ہنگم تاروں کے شارٹ سرکٹ کے باعث کسی بھی قسم کے متوقع نقصانات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کی تمام تر تاجر برادری پنجاب حکومت کو ہر طرح کا تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔اجلاس میں خدمت گروپ ہال روڈ کے صدر بابر محمودکی صدارت میں سہیل محمود بٹ ، شیخ فیاض ، شہزادہ وقاص،سہیل سرفراز منج،معظم علی خان ،عابد حسین،عمران بشیر سمیت دیگر کاروباری افراد نے شرکت کی ۔ 01-17/--31مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.