باغبا ن سٹر س کینکر اور سکیب کے تدار ک کیلئے تجویز کردہ سفارشات پر عمل کریں، زرعی ماہرین

پیر 23 جنوری 2017 15:34

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)زرعی ماہرین نے ترشاو ہ پھلوں کے باغبا ن حضرات کو سفارش کی ہے کہ و ہ کینکر اور سکیب کے موثر تدارک کیلئے سفارش کرد ہ ہدایات پر عمل کر ے جن با غبا ت پھل توڑا جا چکا ہے وہاں پر شاخ تراشی کے عمل سے سو کھی اور بیمار ی سے متاثر ہ ٹہنیاں کا ٹ دیں ۔شاخ تراشی اور پھل کی کٹائی کے آلات کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے جراثیم کش ادویا ت پوٹاشیم پر مگنیٹ اور بلیچ کے محلول میں با ر با ر ڈبوکر استعمال کریں۔

تمام گر ے ہو ئے متاثر ہ پھلوں کو اکھٹا کر کے زمین میں دبا دیں گرے ہو ئے پتوں اور ٹہنیوں کو اکھٹا کر کے جلا دیں ۔پھل کی برداشت کے بعد پودوں کے تنوں پیسٹ ضرور لگائیں اور سطح زمین سے ڈیڑھ تا 2فٹ پودوں پر کوئی ٹہنی نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

با غبا ت پودوں کو صحت مند اورتندر ست رکھنے کیلئے متوازن کھادیں بشمول عناصر کبیر ہ و صغیر ہ اور زرعی زہروں کا استعما ل محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔

نئے با غات لگانے کیلئے بیمار یو ں سے پاک پودوں کا انتخا ب کریں اور ا ن پودوں پر کوئی داغ دھبے نظر نہیں آنے چاہیے ۔سٹرس لیف مائیز کے تدار ک پر خصوصی توجہ دیں تا کہ ترشاوہ پھلوں کے کوڑھ یعنی سٹر س کینکر کا پھیلائو روکا جا سکے۔ با غبان ترشاوہ باغات میں ایسی فصلوں کی کا شت سے اجتنا ب کریں جن کی آپیاشی کی ضرورت زیاد ہ ہو ترشاوہ با غات کو آپیاشی ہمیشہ ہلکی اور ضرورت کے مطابق کریں موسم برسات میں 15یا 20دن کے وقفہ سے کا پر والی پھیپپو ند کش یا ااینٹی بائیو ٹیکس ادویا ت کے 2یا 3سپرے کریں ۔