کاشتکاروںکو پیوندکار ی کئے گئے آملہ کے پودے گملوںمیں منتقل کرنے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 15:34

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ماہرین زراعت نے کا شت کاروں کو ہدا یت کی ہے کہ پودوں کو پیوندی درخت کی یکساں موٹائی والی شاخ سے باندھ دیں پودوں کی پیوند کار ی کیلئے بیج سے اگائے گئے آملہ کے ایک یہ ڈیڑھ سالہ پودے واں فرور ی سے اگلے ماہ مارچ کے وسط تک گملوںمیں منتقل کر دیں نیز گملوں میں منتقلی کے 10سے 15روز بعد ان پودوں کو مطلوبہ پیوندی درخت کی یکساں موٹائی والی شاخ کے سا تھ یونی سائن اورسٹا ک کاگہرا اورتقریبا2انچ لمباچھلکااتار کرباندھ دیں ماہرین نے مزیدبتایاکہ جوڑ پر پولی تھین کا غذ اچھی طرح باندھ دیاجائے اوردوسے تین ماہ بعد جوڑے سے نیچے سائن کو کاٹ کر پودا الگ کر لیا جا ئے ا س دورا ن گملوں کو روزا نہ 2مرتب پانی دیاجا ئے ۔