پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی گئی
محمد علی پیر 23 جنوری 2017 19:06
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والے نئے کرکٹر کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے کئی نامی گرامی کرکٹرز شامل ہیں۔
(جاری ہے)
لاہور قلندرز کی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو کی جگہ انگلینڈ کے جیسن روئے، آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کی جگہ آسٹریلیا کے ہی کرس گرین اور نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوچ کی جگہ نیوزی لینڈ کے ہی جیمز فرینکلن کو شامل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی میں انگلینڈ کے الیکس ہیلز کی جگہ ویسٹ انڈیز کے مارون سیموئلز، افغانستان کے محمد شہزاد کی جگہ ویسٹ انڈیز آندرے فلیچر جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی جگہ سری لنکا کے تلکرتنا دلشان کو شامل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انگلینڈ کے معین علی، نیوزی لینڈ کے نیتھن میکولم، سری لنکا کے تھیسارا پریرا جبکہ جنوبی افریقہ کے رلے روسو کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے ماہ کی 9 تاریخ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.