جیکب آباد:معصوم بچے سمیت عورت کے مبینہ اغوا کے خلاف ورثا کا جے یو آئی کے کارکنان کے ہمراہ ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا

پیر 23 جنوری 2017 20:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) جیکب آباد میں معصوم بچے سمیت عورت کے مبینہ اغوا کے خلاف ورثہ کا جے یو آئی کے کارکنان کے ہمراہ ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ڈنگر محلہ کی رہائشی خاتون فاطمہ اور اس کے 6ماہ کے معصوم بچے کے مبینہ اغوا کے خلاف مغوی عورت کے شوہر جمع ایری اور لڑکی کے والد محمد یونس ہانبھی سمیت ورثہ نے جے یو آئی تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رنداور کارکنان کے ہمراہ ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا دیا اور اغوا میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور بچے و خاتو ن کی بازیابی کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی اور نہ ہی مغوی خاتون اور بچے کو بازیاب کرایا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مغوی خاتون اور بچے کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :