امریکہ سے خریدے گئے 7 لوکومویٹوز کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی
پیر 23 جنوری 2017 21:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان انجنز کو چلانے کے لئے 77 ریلوے ملازمین کو امریکہ تربیت کے بھیجا گیا ہے جو ماسٹر ٹرینر کے طور پر ریلوے کے دیگر ملازمین کو تربیت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک انجن کی مالیت 47 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکوموٹیوز آنے سے پاکستان ریلویز کی فریٹ کی مد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ یہ انجن جلد کوئلہ کو لے کر ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لئے روانہ ہوں۔ انہو ں کہا کہ بہت جلد مزید 2 ہزار ہارس پاور کے انجن جنرل الیکٹرک سے خریدے جا رہے ہیں جو کراچی سے کوئٹہ گڈز ٹرینوں لے لئے استعمال ہونگے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرینوں سے ہونے والوں حادثوں پر جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قانونی طور رپ جو بھی ادارہ ریلوے ٹریک کی حدود میں سٹرک تعمیر کرائے گا وہ ریلوے پھاٹک، فلائی اوور سمیت دیگر سہولیت عوام کو فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں شاہدرہ سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کیا جائے تک سی پیک منصوبہ میں اس لائن سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم 30 سال سے جنرل الیکٹرک کے ساتھ کام کررہے ہیں اور امید ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر پاکستان میں جنرل الیکٹرک کے سی ای اوصارم شیخ نے کہا کہ ہماری کمپنی 100 سال سے ریلوے کے انجن بنارہی ہے اور دنیا بھر جنرل الیکٹرک اپنا لوہا منوا چکی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت دنیا کے 60 ممالک میں دس ہزار سے زائد ریلوے انجن چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاہدہ 2015 میں حکومت سے طے پایا تھا اور کمپنی دو سے تین سال کہ بعد انجن فراہم کرتی ہے مگر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاوشوں کے باعث 16 ماہ کے بعد انجن فراہم کیے گئے ہیں اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کراچی ڈویژں نثار احمد میمن نے کہا کہ ان انجن کے شمولیت سے کارگو کی ترسیل میں3 گنا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تین سال پہلے ریلوے آخری سانسیں لے رہی تھی مگر سیاسی مدد نے ادارے کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کردیاہے، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یومیہ 10 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیاجاتا تھا جو اب بڑھ کر 30 ہزار ٹن ہوجائے گا جس سے ریلوے کی ّآمدنی میں خاطرخواہ اضافہ بھی ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.