غیر ملکی اخبار الجزیرہ نے مریم نواز کا نام پانامہ پیپرز میں ہونے کی خبر شائع کر دی
مریم نواز کے تمام بیانات کو مسترد کر دیا، خود تحقیقات کر کے رپورٹ بھی شائع کر دی
سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 14:51
(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : غیر ملکی اخبار الجزیرہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر کا نام پانامہ پیپرز میں ہونے سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی جس کے بعد مریم نواز کے پانامہ پیپرز میں نام نہ ہونے کے تمام تر دعوے جھوٹۓ اور غلط ثابت ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الجزیرہ نامی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ الجزیرہ نے آئی سی آئی جے کے ڈیٹا کی تحقیقات کیں اور بتایا کہ پانامہ پیپرز میں مریم صفدر کا نام بحیثیت نیسکول کمپنی کی بینفشری شامل ہے۔
جبکہ اس کمپنی پر ان کے بھائی حسین نواز کے دستخط موجود ہیں۔ لیک ہوئی دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مریم نواز، ان کے بھائی حسن اور حسین نواز کے نام پر برٹش ورجن آئی لینڈ میں کم از کم تین آف شور کمپنیاں ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آف شور کمپنیاں پاکستان میں غیر قانونی نہیں ہیں لیکن ان کمپنیوں کے لیے مہیا کیے گئے فنڈز سے متعلق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں کا یہ ماننا ہے کہ نواز شریف نے یہ تمام پیسہ 90 کی دہائی میں بطور وزیر اعظم رہنے کے دوران کرپشن کے ذریعے اکٹھا کیا۔ جبکہ ان الزامات کی پاکستان کی سپریمکورٹ میں سماعت جاری ہے۔ الجزیرہ میں شائع یہ رپورٹ مریم نواز کے اس بیان کی سراسر نفی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد موجود نہیں ہے۔ الجزیرہ نے یہ رپورٹ شائع کر کے مریم نواز کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.