ایبٹ آباد،جیل سے رہائی کے بعدناہید اعوان کا پی کے چھیالیس کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
ملاقات کرنیوالوں کا رش ختم نہ ہوسکا، مخالفین پریشان
منگل 24 جنوری 2017 20:31
(جاری ہے)
میرا تمام کاروبار قانونی ہے۔ اور میں حکومت پاکستان کو ٹیکس بھی ادا کررہاہوں۔ مجھے سترہ ماہ کے بعد پشاورہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی دی۔
تاہم میرے خلاف کوئی بھی الزام پیش نہیں کیاجاسکاہے۔ مجھے صرف اور صرف یونین کونسل بانڈہ پیرخان سے بلدیاتی الیکشن میں آٹھ ہزار ووٹ حاصل کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ کیونکہ حلقہ پی کے چھیالیس کے پی ٹی آئی ایم پی اے قلندرلودھی کو واضح نظرآرہاہے کہ صرف ایک یونین کونسل سے آٹھ ہزار ووٹ لینے والا مستقبل میں ان کیلئے سیاسی طور پر خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ اس لئے میرے خلاف انتقامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ عدالت نے مجھے انصاف فراہم کیا۔ ناہید اعوان نے کہاکہ اگر میں میاں نوازشریف کا ایک ادنیٰ ساسپاہی ہوں ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) مجھے ٹکٹ دے یا نہ دے میں عام انتخابات میں حصہ ضرور لونگا۔ اور ان شاء اللہ پی کے چھیالیس کی سیٹ جیت کر وزیراعظم میاں نواز شریف ،سابق گورنرسردارمہتاب احمد خان عباسی، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کو تحفہ دونگا۔ واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے کئی دن کے بعد بھی پورے حلقہ پی کے چھیالیس سے روزانہ سینکڑوں لوگ ناہید اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کیلئے آرہے ہیں۔ جبکہ تناول میں روزانہ ان کے اعزاز میں ظہرانے اور عشائیہ تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.