کریلا کی کا شت کیلئے ذرخیزومیرازمین کاانتخاب کریں،زرعی ماہرین

بدھ 25 جنوری 2017 16:12

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کریلا کی کا شت کیلئے ذرخیزمیرازمین کاانتخاب کریں،زمین کی تیزابی خاصیت 7یا ا س سے کم ہو اورپانی کا نکاس بھی اچھاہو،فصل کی کا شت سے کم از کم ایک ماہ پہلے 10یا12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھادڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں،کھیت کوہموارکرکے روانی کردیں، وترآنے پر 3.

(جاری ہے)

2یاسہاگہ چلاکرزمین کو اچھی طرح نرم اوربھر بھراکرلیں،داب کے طریقے سے جڑی بوٹیوںکوتلف کرنے کیلئے چنددن کیلئے چھوڑدیں، بہترپیداوار کے حصول کیلئے ترقی دادہ قسم فیصل آبادلانگ کاشت کریں ،اچھی روئیدگی والا تقریباساڑھے 3یا پونے چا ر کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں، کا شت سے قبل سفارش کر د ہ پھیپھوندکش دوائی بحساب 3,2گرام فی کلوگرام بیج کو لگائیں،بوائی کے وقت 3بوری سنگل سپرفاسفیٹ ایک بوری امونیم نائٹریٹ اورایک بو ری پو ٹا ش فی ایکڑ ڈالیںتیارشدہ زمین میں 2.5میٹرپر لگے ہو ئے نشانون کے دونوں طرف کھاد بکھیریں اوربعدمیںپٹریاںبنائیں ، فصل کی پہلی آبپاشی کاشت کے فورا بعدکریں۔