ہماری حکومت ترجیحی حیثیت سے زراعت کی ترقی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے، سکندر حیات بوسن
جمعرات 26 جنوری 2017 23:06
(جاری ہے)
زرعی وسائل جن میں محنت کش کسان، زرخیز زمین ، بدلتا موسم اور انڈس کا پانی شامل ہیں ملکر زراعت کو ہمارا ایک اہم ملکی سرمایہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اناج کی فصلیں ہماری زراعت کی پہچان ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہارٹیکلچر اور دیگر ہائی ویلیو فصلیں ہماری مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک رسائی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹرس فروٹ جس میں کینو سب سے اہم ہے نے اچھی پیداواری تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پچھلی کچھ دہائیوں سے ملک کے بہت سے غریب علاقوں میں رہنے والوں کی پیداواری صلاحیت بڑھائی ہے۔ ملک میں فروٹ کی کل پیداوار میں سٹرس کا 30 فیصد حصہ ہے اور ملک میں اہمیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی درآمدات میں بھی یہ ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ترجیحی حیثیت سے زراعت کی ترقی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سے نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی سٹرس کے معیار کے فروغ کیلئے بہت پیش رفت کی ہے۔اس موقع پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس قیصر اقبال نے کہا کہ سرگودھا کو کینو کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا کیلیفورنیا کہا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا میں کینو کی پیداوار والاچھٹا بڑا ملک ہے۔ عمومی طور پر 193,000 ہیکٹر ایریا پر1800 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے علاقہ سے کینو کی ایکسپورٹ 250 ملین ڈالر ہے۔ جو کہ ملکی فروٹ کی بر آمدات کا 70% ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں 150 کینو پراسسنگ یونٹ کام کر رہے ہیں جن کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن حاصل ہے۔ کینو کی ایکسپو کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب اسلام آباد کے ایک لوکل ہوٹل میں متعقد کی گئی جس میں ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.