وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے تحفظ کیلئے آلو کے کاشتکارفصل کی برداشت جلد شروع کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 28 جنوری 2017 14:41

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء)آلو کے کاشتکارفصل کی برداشت جلد شروع کریںتاکہ آلو وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے محفوظ رہ سکے اور اس کا چھلکا سخت ہو جائے، محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آلو کی بیلیں کاٹنے سے آلو کی جلد سخت ہو جاتی ہے اور وہ کولڈ سٹور میں ذخیرہ کے دوران نہیں گلتا۔ آلو کی برداشت سے 15 دن پہلے فصل کی آبپاشی بند کر دیں اوراس کی برداشت صبح کے وقت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موسم خزاں کی فصل کی برداشت کے بعد زمیندار عموماً آلوئوں کو ڈھیر کی صورت جمع کر لیتے ہیں لیکن ڈھیر میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے آلو نہ صرف گلتے ہیں بلکہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی بناء پر خشک ہو کر بدشکل بھی ہو جاتے ہیں اس طرح مارکیٹ میں کم قیمت وصول ہوتی ہے، زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ آلوئو ں کا ڈھیر زمین سے کم از کم ایک فٹ اونچے بیڈ پر لگائیں اور آلو کو برداشت کے بعد 3سے 4دن سایہ دار جگہ پر رکھیں تاکہ برداشت کے دوران آنے والے زخم مندمل ہوجائیں ، ڈھیر کے اندر ہوا کے گزرنے کے لیے ڈکٹ لگائی جاتی ہیںجسے صبح کے وقت بند کردیا جاتا ہے تاکہ ڈھیر کے اندر گرم ہوا کا گز ر نہ ہو سکے اور اسے ٹھنڈی ہوا کے گزرنے کے لیے رات کو کھول دیا جاتا ہے ۔