امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ٹرمپ صدارتی حکم نامے کی معطلی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کا اعلان کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 جنوری 2017 20:16

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ٹرمپ صدارتی حکم نامے کی معطلی کے عدالتی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2017ء) امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کا اعلان کردیاہے اپنے بیان میں ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام کاکہناہے کہ تارکین وطن امریکی امیگریشن قوانین اورعدالتی احکامات کے ذریعے واپس اپنے وطن جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی تعمیل کی جائے گی مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ ایگزیکٹو حکم برقرار ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے سات ممالک کےلوگوں کی امریکاآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی طرف سے یہ بیان نیویارک کی عدالت کے حکم کے بعد جاری کیا گیا،تارکین وطن کو معمول سے زیادہ سکیورٹی اسکریننگ سے گزارا جا رہا ہے اور ہمارے امیگریشن قوانین اورعدالتی فیصلے کے مطابق امریکا میں داخلہ دینے کے لیے ان کے کاغذات پر کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :