ْ گورنر اسٹیٹ بینک نے جمی انجینئر کی بنائی ہوئی ایدھی مرحوم کی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کر دیا
پیر 30 جنوری 2017 23:13
(جاری ہے)
مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے عظیم انسان دوست اور انسانی حقوق کے کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہا۔
گورنر نے جمی انجینئر کے اس خلوص کی بھی تعریف کی جس کی بنا پر انہوں نے اس عظیم شخصیت کی تصاویر بنائیں۔ گورنر نے اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ ملک کے لئے بے غرض خدمات انجام دینے کے معمولی سے اعتراف کے طور پر عبدالستار ایدھی کی یاد میں50 روپے کا یادگاری سکہ مارچ 2017ء میں جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کے یادگاری سکے کے ڈیزائن پر کام جاری ہے جس کے لئی15 جولائی 2016ء کو کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے منظوری دی تھی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں گورنر نے بینکوں کے سربراہان سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں میں سے کچھ سرگرمیاں ملک میں آرٹ اور ورثے کے فروغ کے لئے مختص کر دیں۔ اس موقع پر جمی انجینئر نے بتایا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کے لئے جو خدمات انجام دیں ان سے انہیں بہت جذبہ ملا اور وہ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب پوری دنیا کے لئے ایک لیجنڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایدھی صاحب کی تصاویر اس لئے بنائیں کہ کسی بھی ملک میں کوئی اور شخصیت مرحوم ایدھی کے پائے کی خدمات انجام نہیں دے سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ میں جب بھی بیرونِ ملک گیا وہاں کے لوگوں نے پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کیں، مگر جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا تمہارے ملک میں کوئی شخص عبدالستار ایدھی جیسا ہے تو ان لوگوں کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ جمی انجینئر نے ایس بی پی میوزیم اینڈ آرٹ گیلری میں یہ اسکیچز رکھنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ فیصل ایدھی نے ایدھی صاحب کی فیملی اور ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے عبدالستار ایدھی کی یاد میں تقریب منعقد کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جمی انجینئر کے فن پاروں کے ذریعے مرحوم ایدھی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک نے نمائش کا فیتہ کاٹا اور فیصل ایدھی، جمی انجینئر، دیگر معززین اور مہمانوں کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں فیصل ایدھی، بینکاری صنعت کے اعلی حکام، شہر میں فن کے مداحوں، سفارتکاروں، معروف ماہرینِ تعلیم اور دیگر اعلی معززین نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.