پاکستان میں سرجیکل سڑائیکس علاقائی خودمختاری پر بار بار حملوں کا منہ توڑ جواب تھا،بھارتی صدر کی ہرزہ سرائی

بھارت کو گزشتہ 4دہائیوں سے کشمیر میں سرحد پار حملوں سمیت دہشتگردی کے خطرناک چیلنجزکا سامنا ہے ،بھارت دہشتگرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے دوسری قوموں کے ساتھ تعاون کرے گا، حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اسطرح کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے بھارتی صد ر پرناب مکھر جی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب

منگل 31 جنوری 2017 22:59

پاکستان میں سرجیکل سڑائیکس علاقائی خودمختاری پر بار بار حملوں کا  منہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) بھارتی صد ر پرناب مکھر جی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے دراندازی کو روکنے کیلئے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بھارت کی طرف سے سرجیکل سڑائیکس اپنی علاقائی خودمختاری پر بار بار حملوں کے بعد ایک منہ توڑ جواب تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں ایوانوںراجیہ اور لوک سبھا کے مشترکہ بجٹ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے صدر پرناب مکھرجی نے کہا کہ بھارت کو گزشتہ 4دہائیوں سے جموں وکشمیر میں سرحد پار حملوں سمیت دہشتگردی کے خطرناک چیلنجزکا سامنا ہے ۔

بھارت دہشتگرد قوتوں کو شکست دینے کیلئے دوسری قوموں کے ساتھ تعاون کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اسطرح کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے ۔پرناب مکھر جی نے کہاکہ میری حکومت نے اپنی علاقائی خودمختاری پر بار بار حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :