کاشت کا ر موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں ‘ زرعی ماہرین

بدھ 1 فروری 2017 16:10

سلانوالی۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء)زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں ا س سال گند م کی ایک کروڑ 90لا کھ ٹن ریکارڈ پیداوا ر متوقع ہے جس سے نہ صرف کا شت کا رو ں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی ، ماہرین کے مطابق گندم کی فصل بر دا شت کے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے ایک اندازے کے مطابق کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا 10فیصدحصہ مختلف وجوہا ت کی بنا پر ضا ئع ہو جاتا ہے ا س لیے ضرور ی ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل موثر منصوبہ بندی کی جا ئے گندم کی بر د اشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثرہوتی ہے ان تبدیلیوںمیں معمول سے زیاد ہ اور وقت سے پہلے با ر ش نیز در جہ حرارت میں اچا نک اضافہ سے گندم کی پیداوا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں گندم کی کٹائی کے موسم میں با ر شوں اور آندھی سے فصل کا بہت ز یا د ہ نقصا ن ہوتا ہے گندم کی فصل کو ضرورت سے زیاد ہ پانی ہرگز نہ دیں با ر شوں کی صورت میں اگیتی فصل کو بالعموم پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اگر فصل کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو ہلکا پانی لگائیں اگر آندھی یہ تیز ہوا چلنے کاخدشہ ہو تو فصل کی آبپاشی نہ کریں کیونکہ آندھی کیو جہ سے فصل گرنے سے پیداوار کا بڑا حصہ ًضا ئع ہو جاتا ہے کا شت کا ر فصل کی بر د اشت کیلئے منصوبہ بند ی موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہو ئے کریں کمبائن ہا ر ویسٹرسے کٹائی پیداوار کو کافی حدتک ضائع ہو نے سے بچایاجاسکتا ہے لحاظہ گندم کو نہ تو وقت سے پہلے اور نہ ہی تاخیر سے کاٹیں کیونکہ دونوں صورتوںمیں پیداوا متاثرہوسکتی ہے اسی طرح با ر ش کی صورت میں فصل کی کٹائی رو ک دیں اور کٹائی کے بعد فصل کو زیاد ہ دن تک کھیت میں نہ چھوڑیں تا کہ کھیت میں موسمی اثرا ت با ر ش اور آندھی و غیر ہ کے نقصان سے بچاجاسکے ۔