بھارت،کانپور میں زیر تعمیر عمارت منہدم، سات افراد ہلاک

جمعرات 2 فروری 2017 20:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) شمالی بھارت میں ایک عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی چھٹی منزل پر مزدور کام میں مصروف تھے کہ یہ گر گئی۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق امدادی کام جاری ہے جبکہ بائیس افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ طبی اہلکاروںکے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ناکارہ تعمیراتی مواد کے استعمال کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :