شاہد خان آفریدی کر کٹ کی بہتری کیلئیپی سی بی گول میز کانفرنس سے لاعلم نکلے
جمعہ 3 فروری 2017 14:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیموں کی بہتری کے لیے لاہور میں بلائی جانے والی گول میز کانفرنس سے لاعلم رکھا گیا۔چاندی کا تمغہ جیتنے والی تھروبال ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں اس کانفرنس سے متعلق لاعلم ہوں اور مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کے لیے موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر واقعی ایسا ہورہا ہے تو کرکٹ کے معاملات پر کرکٹرز سے بات کرنے کا پی سی بی کا یہ اقدام خوش آئندہ ہے، جبکہ اگر کرکٹ بورڈ مجھے بھی مدعو کرتا ہے تو میں بھی کانفرنس میں شریک ہوں گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ اور ملک کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، پی سی بی جب بھی مجھے کرکٹ کے لیے بلائے گی میں اپنی زیادہ سے زیادہ خدمات پیش کروں گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لیگ کے اس سیزن میں انہیں کم از کم ایک اچھا فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹسمین دیکھنے کو ملے گا جو قومی ٹیم کے لیے رنز کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے ذریعے قومی ٹیم کے لیے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے نجم سیٹھی کی جانب سے سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد پاکستان میں کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کے لیے کیا جارہا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں ہونے چاہیئں اور بڑے شہروں سے کھیل کو پذیرائی ملنی چاہیے۔‘متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.