مسٹرٹرمپ آپ نے کبھی 24گھنٹوں تک کھانے اور پانی کے بغیر زندگی گذاری ہے۔شامی بچی کا امریکی صدر سے سوال
میاں محمد ندیم جمعہ 3 فروری 2017 14:52
حلب (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری۔2017ء) سات سالہ شامی بچی بانا العابد نے امریکی صدر سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ نے کبھی 24گھنٹوں تک بنا کھانا اور پانی کے زندگی گذاری ہے۔شام کی شہر حلب سے متواتر ٹوئٹس کرتے ہوئے توجہ کا مرکز بننے والی 7سالہ شامی لڑکی بانا العابد کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں بانا نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے پوچھا ہے کہ کیا آپ نے کبھی 24گھنٹوں تک بنا کچھ کھانے اور بنا پانی کی زندگی گذاری ہے ؟ شام کے پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کے بارے میں کچھ سوچیں ٹرمپ کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ممالک پر پابندی کا مقصد خراب لوگوں کو اپنے ملک سے باہر نکالنا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سات مسلم سمیت شام کے تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔(جاری ہے)
ٹرمپ کے حکم نامے کے فوری بعد بانا نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ معزز ٹرمپ پناہ گزینوں پر پابندی عائد کرنا غلط بات ہے ، ہاں اگر صحیح ہے تو میرا پاس آپ کے لئے ایک تجویز ہے کہ دیگر ممالک کو پرامن بنائیں۔یاد رہے کہ سات سالہ شامی معصوم بچی بانا الاحد جو اس وقت بین الاقوامی سطح پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی جب ا±س نے ٹوئٹر کے ذریعہ شام کے شہر حلب میں جاری جنگ کاالمناک منظر پیش کیا تھا۔بانا العابد اپنی ماں فاطمہ کی مدد سے شام کے شہر حلب سے جنگ کے دوران جذبات ٹوئٹس کرتی رہی ہیں اور اس کے ٹوئٹر پر 366,000 فالووورز ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.