پیرس میں پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

جمعہ 3 فروری 2017 19:54

پیرس میں پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آور ایک ڈنڈے سے مسلح تھا اور اس نے پولیس اہلکار پر حملے کے وقت ’’ اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ بھی بلند کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا تاہم وزیراعظم برنارڈکینرینو نے اسے بظاہر دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے لورے میوزیم کے پاس پیش آیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروںنے علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام راستے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے بلند کر دئیے۔ حکومت کی طرف سے پیرس کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں اور سرکاری اداروں کی ہدایات پر عملدرآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :