شہید حیات محمد خان شیرپائو کا سیاسی فلسفہ اور قربانی پختونوں کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ایک عظیم اثاثہ ہیں، سکندر حیات شیرپائو
اتوار 5 فروری 2017 17:40
(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ شہید حیات محمد خان شیرپائو نے اپنے سیاسی کیریئر کے ذریعے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر غریب اور متوسط طبقے کو باشعور بنایا تاکہ وہ اس قابل ہو سکے کہ اپنے حقوق کیلئے مستعدی سے جدوجہد کرسکے۔
انھوں نے کہا کہ ان کا فلسفہ سیاست ریاستی وسائل کو عام لوگوں کے بہبود پر صرف کرنا اور قومی امور میں ان کیلئے موثر کردار ادا کرنا تھا۔انھوں نے کہا کہ شہید لیڈر کی سیاسی تعلیم ،جدوجہد اور قربانی ہماری لئے ایک عظیم اثاثہ ہے اور ہم اس کو آگے بڑھا کر اپنے لئے مشعل راہ بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فاٹا کا انضمام ایک دیرینہ مطالبہ ہے جس سے نہ صرف فاٹا کے عوام قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کرسکیں گے بلکہ اس سے ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کیلئے قومی وطن پارٹی نے ایک فعال کردار ادا کیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے قومی سطح پر پختونوں کی آواز اور جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔انھوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں بد گمانیاں خطے کیلئے نقصان دہ ہیں لہٰذا دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کے عوام کی خوشحالی،امن اور استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بھلا کر تعلقات میں بہتری کیلئے کوششیں کرے۔انھوں نے کہا کہ تاریخی ،ثقافتی اور مذہبی طور پر دونوں ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں لہٰذا اس موافقت کو مستقبل کی خوشحالی کیلئے بروئے کار لانا چاہیے۔اجتماع سے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ کے چیئرمین ارشد خان عمرزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.