نوشکی، موت کو قریب سے محسوس کیا ، باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد
سخت سردی میں سب کا برا حال تھا سب سے خواتین اور بچوں کو قریب واقع کچے کمروں میں پہنچا کر پناہ دی،رات کے اوقات صرف اللہ ہی کو مدد کے لئے پکارتے رہے ، بچوں اور خواتین کے گریہ زاری سے قیامت صغریٰ کامنظر تھا، متاثرہ خاندان کے سربراہ سیف اللہ مینگل کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 فروری 2017 22:00
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء)زاروچہ بُٹی علاقے میں باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد متاثرہ خاندان کے سربراہ سیف اللہ مینگل نے نوشکی میڈیانمائندوں کو بتاتے ہوئے کہاکہ جب ہم بارات کے ہمراہ تھے چاغی سے نوشکی کی طرف آرہے تھے بُٹی کے مقام پر موسلادھار بارش میں پھنس گئے ہمارے قافلے میں سو کے قریب خواتین بچے اور مرد شامل تھے اور انکی گاڑیاں مختلف جگہوں پر دلد ل اور کیچڑ میں پھنس گئے سخت سردی میں سب کا برا حال تھا سب سے پہلے ہم خواتین اور بچوں کو قریب واقع کچے کمروں میں پہنچا کر پناہ دی ، سردی سے بچائوں کے خاطر آگ جلانے کے لئے دلہن کے جیز کے سامان جس میں کمبل ،رضائی،تکیے اور گرم کپڑے استعمال کیے کیونکہ یہ سامان قافلے میں شامل انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں تھے ، رات بھر سخت سردی لوگ ٹھٹھرتے رہے بچوں اور خواتین کے گریہ زاری سے قیامت صغریٰ کامنظر تھا، موت کو ہم قریب سے محسوس کررہے تھے ہمارے ساتھ ایک عالم دین بھی ہمراہ تھا رات کے اوقات صرف اللہ ہی کو مدد کے لئے پکارتے رہے ، بارش کے بعد صبح کے وقت برف باری کا سلسلہ شروع ہونے پر ہم سب نے اپنا زندگیوں کو ختم کرتے محسوس کی ، جب ہم مذکورہ جگہ سے روانہ ہوگئے تو ہر طرف کیچڑ اور مٹی کادلدل تھا اور اور سیلابی پانی ہر ف پھیلاہوا تھا اسی اثناء میں دوبچے پانی کے بہائوں کا شکار ہوئے جن میں ایک بچالیا گیا جبکہ خدائے نظرکی صاحبزادی دس سالہ ریما جان کی بازی ہار کر اللہ کو پیارا ہوگئے ، اس واقعہ کے بعد ہرطر ف چیخ وپکار وخوف کا منظرتھا ،اسی اثناء میں ہم نے کسی موٹر سائیکل سوار کو اپنے طرف آتے ہوئے دیکھا تو ہم سب میں امید کی کرن پیدا ہوگئی کہ اس ریگستان وبیابان میں اللہ کے طرف سے ہمیں بچانے کے لئے ایک مسیحا ملا ، اور جب کہ قریب پہنچنے پر آواز دی کہ گھبرائیے مت ہم آپ لوگوں کو بچانے کے لئے آئے ہیں، موٹرسائیکل سوار کوئی اور نہیں بلکہ کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل شاہد منظور تھے ،جو ہمارے زندگیوں کو بچانے کے لئے مسیحا ثابت ہوئے ،ان کی ہدایت پر ایف سی کی پیدل پارٹی نے ہمارے زندگیوں کو بچانے کے لئے خوراک اور گرم ملبوسات پہنچائے،پیدل آنے والے ایف سی کے تین اہلکاروں کی حالت بھی سردی کی وجہ سے غیر ہوگئی تھی کمانڈنٹ اور انکے ٹیم ہمارے ساتھ پیدل دلدل وکیچڑ میں چل کر گاڑیوں تک پہنچاکر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالی اور ہمیں اس خطرناک اور جان لیوا مصیبت سے بچا لی اور ہم ایف سی کمانڈنٹ اور انکے ٹیم کا شکر گزار ہے کہ جنہوں نے ہمیں ریسکیوکر کے بحفاظت زاروچاہ میں واقع ایف سی پوسٹ پر پہنچایا ، جہاں ہماری آمد سے قبل ہی ایف سی نے تمام انتظامات مکمل کردئیے تھے ایف سی کے فرض شناس ڈاکٹروں نے متاثرہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دی، اس کے علاوہ ہمیں گرم کپڑے ،کھانا اور خشک فروٹ دئیے گئے ، نوشکی انتظامیہ ،لیویز فورس ،زاروچاہ کے عوام اور عوامی نمائندوں نے بھرپورتعاون اور مدد کی ،جنہوں نے ہمارے لیے اللہ تعالی سے دعا کی ہے ہم ان سب کے بھی مشکورہیں، اور اس کے علاوہ نوشکی کے میڈیا نمائندوں کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ہماری آواز پورے ملک میں پہنچائی ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں ڈرائیور کا رکشہ میں سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی‘ مریم نواز
-
گزشتہ 24 گھنٹے، پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1362زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.