بھارتی کولڈ سٹارٹ حکمت عملی کے باوجود پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،بھارتی فوجی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں، بھارت پاکستان کی جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کو نظر انداز نہ کرے، چینی تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر کا انٹرویو میں اظہار خیال
منگل 7 فروری 2017 23:09
اسلام آباد/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار ایشیا پیسیفک سٹڈیز کے ڈائریکٹر چائو کان چھنگ نے کہا ہے کہ بھارت کے کولڈ سٹارٹ نظریہ کے باوجود جوہری طاقت پاکستان پر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے اور ایسی صورتحال میں نئی دہلی کا یکطرفہ طور پرفتح حاصل کرنے کا نظریہ ناکام ہو جائے گا ۔
چائو کان چھنگ نے منگل کو چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چین میں بھارت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس صورتحال میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت کی جانب سے دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پیدا ہوگی ، خاص طور پر ایسی غیر یقینی کی صورتحال میں کہ جب امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ صدارتی عہدہ سنبھال چکے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.