محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 104ارکان میں جدید سہولیات سے آراستہ موٹر سائیکلیں تقسیم

بدھ 8 فروری 2017 16:29

فیصل آباد۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء)محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ کے فیلڈ سٹاف کے 104ارکان میں جدید سہولیات سے آراستہ موٹر سائیکلیں تقسیم کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک تقریب بدھ کے روز ضلع کونسل ہال فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد چوہدری زاہد نذیر اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹرقربان علی نے ضلع کے فیلڈ سٹاف میں موٹرسائیکلز تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمنیر شامی بھی موجود تھے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے فیلڈ سٹاف ممبران مزید جانفشانی ، محنت اور لگن سے اپنے فرائض کی سرانجام دہی یقینی بنائیں گے اور دیہی علاقوں میں جا کر مویشیوں ، جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ دودھ و گوشت کی پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے مویشی پال حضرات اور زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کی بھر پور معاونت بھی یقینی بنائیں گے۔