وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مشاہد حسین سید اور ڈاکٹر ظفر نیازی سے اظہار تعزیت

جمعرات 9 فروری 2017 23:35

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا  مشاہد حسین سید  اور ڈاکٹر ظفر نیازی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینٹر مشاہد حسین سید سے انکی خوشدامن اور ڈاکٹر ظفر نیازی سے انکی بیوہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سینیٹر مشاہد حسین کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے انکی خوش دامن (ساس) کے انتقال پر اظہا ر تعزیت ۔قبل ازاں وزیر داخلہ ، ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔ وزیر داخلہ نے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ظفر نیازی کا شمار مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور انکی پیلز پارٹی کے ساتھ گہری وابستگی تھی۔