کاشتکاروں کوتلسی کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 فروری 2017 13:16

فیصل آباد۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تلسی کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ وسط فروری سے لے کر وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم کاشت اپریل کے آخر تک بھی مکمل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ تلسی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے جو ایک انتہائی کثیر الفوائد ادویاتی پودا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ تلسی کے تازہ پتے چمکدار سبز رنگ کے تقریباً ڈیڑھ انچ لمبے ہوتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ تلسی کئی قسم کے بخاروں، نزلہ ،ذکام ، کھانسی اور سانس کی بیماریوں کا شافی علا ج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار تلسی کی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں اور شرح بیج 3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مزید معلومات فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔