ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا

سکیورٹی اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،ہوم لینڈ سکیورٹی اور سیکرٹ سروس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 10 فروری 2017 16:08

ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا ، سکیورٹی اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،ہوم لینڈ سکیورٹی اور سیکرٹ سروس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں ۔ بلومبرگ کے مطابق کے ایئر فورس ون طیارے کے قریب اچانک نجی ایئرلائن کا طیارہ آگیا جس سے سکیورٹی اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔

ایئرفورس ون اس وقت فلوریڈا پر محو پرواز تھا ۔ صدر کے طیارے کو باحفاظت پام بیچ ایئر پورٹ پر اتار لیاگیاجس کے بعد ہوم لینڈ سکیورٹی اور سیکرٹ سروس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ادھرامریکی سینیٹ میں2 دن تک جاری رہنے والی تند و تیز بحث اور ہنگامے کے بعد متنازع شہرت رکھنے والے جیف سیشنز کو 84 واں اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیف سیشنز کی تقرری امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے بعد عمل میں آئی جس میں 52 سینیٹروں نے ان کے حق میں جبکہ 47 نے ان کے خلاف ووٹ دیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورا ہی سیشنز کیلئے مبارکباد کا ٹویٹ بھی کر دیا۔صدر ٹرمپ کے سپریم کورٹ کے نامزد جج نیل گورسچ نے صدر کی عدلیہ پر تنقید کو "حوصلہ شکن" اور" مایوس کن" قرار دیا ہے۔ ان کے ترجمان رون باجین کے مطابق گورسچ نے یہ بات ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ بلیو مینتھل سے ملاقات میں کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانیکا ٹرمپ کے ملبوسات کی کولیکشن رکھنے سے انکار کرنیوالی کمپنی کیخلاف ایک ٹویٹ میں شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :